ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / انجمن انجنئیرنگ کالج بھٹکل میں فائر برگیڈ پر لکچر اور عملی نمائش

انجمن انجنئیرنگ کالج بھٹکل میں فائر برگیڈ پر لکچر اور عملی نمائش

Wed, 19 Apr 2017 19:51:44    S.O. News Service

بھٹکل:19/اپریل(ایس اؤنیوز) فائر برگیڈ محکمہ کی طرف سے14اپریل سے 20اپریل تک زندگی اور جائیداد کی حفاظت کے عنوان پر مہم منائی جارہی ہے اس کی مناسبت سے انجمن انجنئیرنگ کالج بھٹکل میں تعلقہ فائر برگیڈ اور روٹری کلب کے اشتراک سے فائر برگیڈ سیوا سفتاہا پروگرام کا انعقاد ہوا۔

اس موقع پر فائر برگیڈ کے افسر وینکٹ رمن نے انہونی واقعات کے وقوع پذیر ہونے پر فائربرگیڈ کی طرف سے کئے جانے والے فوری اقدامات اور دیگر کاروائیوں پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر آگ لگنے پر کیسے آگ پر قابو پایاجاتاہے اس کی نمائش کی گئی ۔ کالج کے پرنسپال ڈاکٹر مشتاق بھاوی کٹی نے ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فائر برگیڈ محکمہ کی طرف سے آگ پر کیسے قابوپائیں پر ایک لکچرکا اہتمام کیا گیا اور اس کو طلبا کے سامنے اس کی عملی نمائش بھی کی گئی ۔

53214.jpg


Share: